آرمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد واپڈا کو شکست دیدی

آرمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد واپڈا کو شکست دیدی

لاہور( سپورٹس رپورٹر) نیشنل بنک فٹ بال چیلنج کپ کی تیسری پوزیشن کے لئے میچ میںآرمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد واپڈا کو پنلٹی ککس پر 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی ۔ریگولر ٹائیم میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی جبکہ ایکسٹرا ٹائیم میں بھی میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ جس کے بعد پنلٹی ککس پر آرمی کی ٹیم نے 4 کے مقابلے میں 5 گول سے فتح حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی