یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے انٹریونیورسٹی بیس بال چیمپئن شپ جیت لی

یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے انٹریونیورسٹی بیس بال چیمپئن شپ جیت لی

لاہور( سپورٹس رپورٹر)لاہور انٹر یونیورسٹی بیس بال چیمپےئن شپ جو کے یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے سپورٹس ڈائریکٹر ارشد ستار کے زیر نگرانی منعقد ہوئی۔جس میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب، بی سوپےئرئر اور یونیورسٹی آف لاہور نے حصہ لیا۔ تین روزہ مقابلے کے بعد یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے 17رنز بنا کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ میچ کے اختتام پر تمام یونیورسٹیوں کے ساتھ گروپ فوٹو کے بعد معظم خان کلےئر چےئرمین پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کھیل نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ اور کھلاڑیوں کو کہا کہ اسی طرح جوش اور جذبے سے کھیل کر ملک و قوم کا نام روشن کریں۔اور انہوں نے یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے سپورٹس ڈائریکٹر ارشد ستار صاحب کا بھی دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کی سپورٹس سے محبت اور لگن کی خوب داد دی۔ اس موقع پر صدر پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن خاور شاہ اور سیکرٹری شیخ مظہر بھی وہاں موجود تھے۔کوچ کے فرائض مصدق حنیف اور ایمپائر کے فرائض بابر شیرازی اور زبیر وٹو نے ادا کیے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی