فلم ہیرا پھیری تھری میں ایشا گپتا کی جگہ نرگس فخری اداکاری کرینگی

فلم ہیرا پھیری تھری میں ایشا گپتا کی جگہ نرگس فخری اداکاری کرینگی
فلم ہیرا پھیری تھری میں ایشا گپتا کی جگہ نرگس فخری اداکاری کرینگی

  


ممبئی ( نیٹ نیوز)ہیرا پھیری تھری میں ایشا گپتا کو آؤٹ کرکے اب نرگس فخری کو کاسٹ کرلیا گیا ہے اور اسی بات کو لے کر دونوں اداکاراؤں میں ٹھن گئی ہے جنگ۔ سب سے پہلے ایشا گپتا کو چٹ پٹی مسالحہ فلم ہیرا پھیری تھری میں کاسٹ کیا گیا تھا۔درمیان میں پروڈیوسر ساجد ناڈیا والا کا موڈ بدل گیا اور انہوں نے نرگس فخری کو ایشا گپتا کی جگہ کاسٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اسی بات پر ایشا گپتا کا میٹر ہوگیا ہے ہائی اور راک اسٹار گرل کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئی ہیں۔ایشا گپتا کا خیال ہے کہ ہیرا پھیری کے اس سیکوئل سے آؤٹ کرانے میں کسی اور کا نہیں نرگس فخری کا ہاتھ ہے۔

مزید : کلچر