حلقۂ ارباب ذوق کا ہفتہ وار اجلاس

حلقۂ ارباب ذوق کا ہفتہ وار اجلاس
حلقۂ ارباب ذوق کا ہفتہ وار اجلاس

  


لاہور(فلم رپورٹر)حلقۂ ارباب ذوق کا ہفتہ وار اجلاس گزشتہ روز ایوانِ اقبال میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی معروف شاعرجناب ڈاکٹر خالد جاوید جان تھے، ان کی شاعری اور شخصیت کے بارے میں خواجہ جمشید امام اور اقبال قیصر نے مضامین پڑھے اور آفتاب جاوید اور اقبال راہی نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔اس کے بعد مہمان نے اپنے اور اپنی شاعری کے بارے میں گفتگو کیاور شاعر ی سنائی۔ اس کے بعد حاضرین کے ساتھ سوال جواب کا سیشن ہوا۔

اس اجلاس کی میڈیا کو آرڈینیشن کے فرائض پی ٹی وی کے سابق پروڈیوسرحفیظ طاہرسیکرٹری حلقۂ ارباب ذوق نے انجام دیئے۔

مزید : کلچر