مالی میں کشتی ڈوبنے سے 10 افراد ہلاک

مالی میں کشتی ڈوبنے سے 10 افراد ہلاک

بماکو (اے پی پی) مالی میں کشتی ڈوبنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق مالی میں دارالحکومت بماکو سے 70 میل دور دریائے نائیجیریا میں ایک مسافر بردار کشتی بھنور میں پھنس جانے کے بعد ڈوب گئی۔ حادثہ کے وقت تند وتیز ہوائیں چل رہی تھیں جس سے کشتی ہچکولے کھانے کے بعد الٹ گئی اور اس پر سوار افراد میں سے 10 ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ کشتی پر سوار کل افراد کی تعداد نہیں بتائی گئی۔ مالی میں ڈگ آؤٹ کنوئے نامی کشتیاں دریائے نائیجیریا کے آر پار جانے کیلئے استعمال ہوتی ہیں جس پر ایک وقت میں سینکڑوں افراد سوار ہو سکتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر