حوثیو ں کی فو جی مشاورت میں مدد کر رہے ہیں : ایرانی عہدیدار

حوثیو ں کی فو جی مشاورت میں مدد کر رہے ہیں : ایرانی عہدیدار

تہران (این این آئی)ایران کی مسلح افواج کے ایک سینیر عہدیدار بریگیڈ علی شادمانی نے اعتراف کیا ہے کہ ان کا ملک یمن میں اہل تشیع مسلک کے حوثی باغیوں کو فوج سے متعلق امور میں صلاح مشورہ ، رہ نمائی اور معنوی مدد فراہم کررہا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے چیف آف اسٹاف کے رکن اور آپریشن کنٹرول روم کے معاون علی شاد مانی نے خبر رساں ایجنسی’’فارس‘‘ کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’’ایران کھل کریہ کہتا ہے کہ ہم ’’مزاحمتی‘‘ قوتوں کی حمایت کرتے ہیں ہم نے یمن میں بھی عوامی مزاحمت کی حمایت کی۔ یمنی مزاحمت کی حمایت لبنان، عراق، افغانستان اور فلسطین کی مزاحمتی قوتوں کی معاونت ہی کی طرح ہے‘‘۔

ایرانی فوجی عہدیدار نے سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں حوثیوں کے خلاف شروع کیے گئے’’فیصلہ کن طوفان‘‘ آپریشن کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے امریکہ کی مدد سے یمن میں حوثیوں کے خلاف آپریشن شروع کررکھا ہے۔

مزید : عالمی منظر