افغان فورسز کا آپر یشن 173طالبان جنگجو کو ہلاک کر نیکا دعویٰ

افغان فورسز کا آپر یشن 173طالبان جنگجو کو ہلاک کر نیکا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(این این آئی)افغانستان کے مختلف صوبوں میں فورسز نے آپریشن کے دور ان غیر ملکیوں سمیت 173طالبان جنگجو کو ہلاک کر نے کا دعویٰ کیا ہے ٗ طالبان کے حملوں میں مزید 11فوجی مارے گئے افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے بتایا کہ افغان سکیورٹی فورسز نے طالبان کی جانب سے نئے حملوں کے آغاز کے بعد ملک میں خصوصی آپریشن کیے جن میں غیر ملکیوں سمیت 173 طالبان جنگجو مارے گئے ٗطالبان کے حملوں میں 11 افغان فوجی مارے گئے۔ آپریشن میں افغان نیشنل پولیس، آرمی اور انٹیلی جنس این ڈی ایس نے مشترکہ طور پر حصہ لیا آپریشن جاؤزجان، قندھار، فریاب، زابل، غزنی، بادغیس، قندوز، فراہ، ہرات، پکتیکا، ہلمند اور میدان وردک صوبے میں کیا گیا افغان وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں افغان آرمی کے آپریشن میں 41 جنگجو ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے ٗقندوز کے مختلف علاقوں میں افغان سیکیورٹی فورسزکے آپریشن کے دوران 40 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا اور 4غیر ملکی جنگجوؤں سمیت40شدت پسند زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 4 غیر ملکی جنگجو بھی شامل ہیں جبکہ 36 افغان طالبان ہیں اور زخمی حالت میں حراست میں لیے گئے تمام شدت پسندوں کا تعلق تحریک طالبان افغانستان سے ہے۔

مزید :

عالمی منظر -