مسرت عالم پر سیفٹی ایکٹ سے نام نہاد ریاستی حکومت کا اصل چہرہ عیاں ہوگیا ‘مسلم لیگ

مسرت عالم پر سیفٹی ایکٹ سے نام نہاد ریاستی حکومت کا اصل چہرہ عیاں ہوگیا ...

سرینگر(کے پی آئی )مسلم لیگ مقبوضہ کشمیر کے قائمقام جنرل سیکریٹری عبدلاحد پرہ نے کہا ہے کہ بھارت کے قبضے سے آزاد ی تک کشمیر میں جدوجہد کو ہر قیمت اور ہر سطح پر جاری رکھا جائے گا۔ آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار کے حالیہ بیان کو انکی ذہنی فسطائیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں وکشمیر نہ کھبی بھارت کا حصہ تھا نہ ہے اور نہ رہے گا ،اس خطے پر بھارت کا فوجی قبضہ ہے اور اس قبضے کے خلاف ریاستی عوام پچھلے 67 سال سے محوجدوجہد ہیں اور اپنے لاکھوں لوگوں کی قربانیاں پیش کی ہیں اور یہ سلسلہ تاہنوز جاری ہے ۔چیئرمین مسرت عالم بٹ پر پی ایس اے عائد کرنے اور کورٹ بلوال جیل منتقل کرنے کو مفتی سرکار کی اصل شکل قرار دی اوراس سے لوگوں کی آنکھیں کھلنی چاہیے ۔

کہ کس طرح آر ایس ایس کے اسلام اور تحریک دشمن ایجنڈے کو مخلوط سرکار عملی جامعہ پہنا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسرت عالم پر پی ایس اے لگانے کے پیچھے اصل مقصد یہی ہے کہ آزادی اور بلخصوص نظریہ پاکستان رکھنے والے حریت پسندوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ مفتی آہنی ہاتھوں سے انکو کچلے گا۔

مزید : عالمی منظر