مشرقی یوکرائن میں دو دنوں میں دو فوجیوں کی ہلاکت
کیف( آن لائن)مشرقی یوکرائن میں حکومتی فوج اور روس نواز علیحدگی پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی کی ہلاکت اور دیگر سات کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی گئی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشرقی یوکرائن میں دو دنوں میں دو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔یوکرائنی فوج کے ترجمان کے مطابق ہلاکتوں کی وجہ باغیوں کے حملے تھے اور حالیہ ایام میں ان حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اب تک یوکرائنی مسلح تنازعے میں 61 سو ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ جرمنی، فرانس، روس اور یوکرائنی رہنماووں کے درمیان طے پانے والی ڈیل کو حالیہ جھڑپوں سے شدید نقصان پہنچ چکا ہے۔