نجی ٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریل’’جگنو‘‘ کا آغاز

نجی ٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریل’’جگنو‘‘ کا آغاز

لاہور(فلم رپورٹر)ہم ٹی وی کے نئے ڈرامہ سیریل ’’جگنو ‘‘کی کہانی ایک سادہ مزاج اور خوبصورت لڑکی ہے ۔ جگنو نامی اس لڑکی کے ذہن میں اس کی خالہ نے ایک ہی بٹھا رکھی ہے کہ شادی صرف اس مرد سے کرو جو تم سے محبت کرتا ہو۔ ایک اتفاقیہ ملاقات میں جگنو کا عمو سے آمنا سامنا ہوتاہے۔ پہلی ہی ملاقات میں عمو اس پر دل ہار بیٹھتا ہے اور اس کے پیچھے پڑ جاتا ہے۔ عمو ایک پروڈکشن ہاؤس میں معمولی اسسٹنٹ ہے‘ وہ جگنو جیسی سادہ مزاج لڑکی کو دھوکے سے شادی پر رضامند کر لیتا ہے اور اسے یہ یقین دلاتا ہے کہ وہ پروڈکشن ہاؤس کا ایک اہم رکن ہے۔

مزید : کلچر