او آئی سی وزراء خارجہ کا اہم اجلاس مئی میں طلب

او آئی سی وزراء خارجہ کا اہم اجلاس مئی میں طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے وزراء خارجہ کا اہم اجلاس مئی میں طلب کرلیا گیا۔ او آئی سی وزراء خارجہ کے مذکورہ اجلاس کا ایجنڈا یمن کی صورتحال پر ہوگا جس میں یمن میں سیاسی اور انسانی صورتحال پر رکن ممالک سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جدہ سے او آئی سی کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق یمن بحران کے پرامن حل اور خطے کے امن و استحکام کو قائم رکھنے کے لئے متفقہ موقف حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ مذکورہ اجلاس یمن کی درخواست پر بلایا جا رہا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -