ایران اور سوئیزر لینڈ کے وفود کی ملاقات ، جوہری مذاکرات پر تبادلہ خیال

ایران اور سوئیزر لینڈ کے وفود کی ملاقات ، جوہری مذاکرات پر تبادلہ خیال

تہران (اے پی پی)ایران اور سوئیزر لینڈ کے وفود کی ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت ایران اور 6عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت تہران میں ایران کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر ابو القاسم دلفی اور سوئیٹزر لینڈ کے تاجروں ، صنعتکاروں اور بینکنگ شعبہ کے وفد کی ملاقات درمیان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ ، اقتصادی تعلقات اور ایران اور فائیو پلس ون نامی عالمی طاقتوں کے گروپ کے ساتھ ایٹمی مذاکرات کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔

مزید : عالمی منظر