گجر پورہ سکیم میں پہلی بار جشن بہاراں کا انعقاد ‘ افتتاح چودھری شہباز نے کیا

گجر پورہ سکیم میں پہلی بار جشن بہاراں کا انعقاد ‘ افتتاح چودھری شہباز نے کیا

 لاہور(اپنے خبر نگار سے )گجر پورہ سکیم میں بھی آخر بہار آہی گئی 30 سال سے مسلسل نظر آنداز کی جانے والی سکیم پر عوامی نمائندوں کی نظرکرم پڑگئی تفصیلات کے مطابق 1983 میں بنائی جانی والی سکیم گجرپورہ پہلی با رجشن بہاراں منایاجارہاہے آج تک کسی بھی عوامی نمائندے نے اس طرف توجہ نہیں دی اور نہ ہی ایل ڈی اے نے اس طرف کوئی خصوصی توجہ دی، گجر پورہ سکیم میں سڑکیں بن جانے کے بعد بھی کوئی صفائی یاسبزا دکھائی نہیں دیتاتھا جو بارکس سکیم میں تھے ان میں سے زیادہ پارکوں میں بھیسوں کا راج رہتاتھا اور ہرطر ف گوبربھی دکھائی دیتاتھا پہلی بار عوامی نمائندوں نے سکیم ھذا میں خصوصی دلچسپی لی اور یہاں پر جشن بہاراں کا انعقاد کیا یہ جشن بہار کسی بھی محکمہ کی طرف سے نہیں منایا جارہا ہے بلکہ یہ چوہدری شہبار ایم پی اے کے طرف سے منایاجارہاہے کل رات گجر پورہ سکیم چائینہ چوک میں زرین منصوبہ اور ماڈل بازار کا افتتاح کیاگیااس موقعہ پر چوہدری شہباز- غزالی سکیم بٹ اور ڈی سی اور ریٹائرڈ محمد عثمان نے اراکین قومی اسمبلی صدر ن لیگ لاہورپرویز ملک اور ملک افضل کا استقبال کیا اور مہمانوں کو پگھی میں بیٹھا کر چائینہ چوک لایاگیااور عوام کی کثیر تعداد نے بھی ان کا استقبال گیا اور پھولوں کی پتیاں ان پر نچھاور کی گئیں اس موقعہ پر ڈرین کا افتتاح کرتے ہوئے صدرن لیگ لاہور ایم این اے پرویزملک نے کہا کہ ہر سفر پرچالیس کروڑ روپے کی کثیر رقم سے زیادہ کیاگیااور اس سے پندرہ لاکھ سے زیادہ لوگ فائدہ اٹھائیں گے اس کے بعد صدر ن لیگ لاہور پرویز ملک معزز مہمانوں چوہدری شہباز غزالی سلیم بٹ ڈی سی اور محمد عثمان اور ملک محمد افضل کھوکھر ایم این اے کے ہمراہ پگیوں میں سوار ہوکر ماڈل بازار گئے اور انہوں نے ماڈل بازار کا افتتاح گیا لوگوں نے عوامی نمائیندوں کے حق میں نعرلگائے اور وہاں گھوڑوں کا رقص پیش کیاگیا اس موقعہ پر چوہدری شہباز نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے شمالی لاہور کو خوبصورت بنانے کا عہدکررکھاہے اور یہ دونوں منصوبے بھی اسی عہد کی عکاسی کرتے ہیں جو وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے شمالی لاہور کے ساتھ کیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1