(ن)لیگ کی کامیابی نے ثابت کر دیا وہ عوام کی ہر دلعزیز جماعت ہے،راشدہ یعقوب

(ن)لیگ کی کامیابی نے ثابت کر دیا وہ عوام کی ہر دلعزیز جماعت ہے،راشدہ یعقوب

لاہور(لیڈی رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کی طرح کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کی عظیم کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ عوام کی ہر دلعزیز جماعت ہے۔‘ لاہور‘ راولپنڈی‘ گوجرانوالہ اور‘ سیالکوٹ کے ان حلقوں میں بھی مسلم لیگ( ن) نے کا میا بی حا صل کی ہے جن پر 2013 کے انتخا با ت میں عمران خان نے دھا ندلی کے اعتراضات کئے تھے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکو مت نے قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے استعفےٰ نامنظور کرکے ان کے عوامی مینڈیٹ کو زخمی ہونے سے بچایا کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ پارلیمنٹ ہی واحد فورم ہے جو قوم کی امنگوں کی حقیقی معنوں میں ترجمان ہے اور عوامی نمائندے ہی عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ووٹ کے ذریعے ہی انتقال اقتدار کا عمل ہو گا، دوسری کوئی صورت موجود نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن ہی عوام کے مسائل حل کررہی ہے اس لئے عوام اس پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں۔ہم پاکستان کے عوام کے بہترین مفاد میں بلدیاتی اداروں سمیت تمام اداروں کی مضبوطی اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہ

مزید : میٹروپولیٹن 1