یوم مئی،پیپلز لیبر بیورو پنجاب نے اپنے پروگراموں کو حتمی شکل دیدی

یوم مئی،پیپلز لیبر بیورو پنجاب نے اپنے پروگراموں کو حتمی شکل دیدی

لاہور( نمائندہ خصوصی )یوم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر شکاگو کے شہداء کی عظیم قابانیوں کو خراج عقیدت اور موجودہ حکومت کی مزدور دشمنی پالیسیوں کیخلاف پیپلز لیبر بیورو پنجاب نے اپنے پروگراموں کو حتمی شکل دیکر باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ڈسٹرکٹ و ڈویثرنل ہیڈ کوارٹرز پر سیمینار اور ریلیاں منعقد کرئے گی جس میں پیپلز پارٹی کے اعلیٰ عہدیداران ، ممبران پارلیمنٹ و سینٹ سمیت مزدور تنظیموں کے لیبر لیڈر شریک ہو کر خطاب کرینگے اس سلسلہ میں صوبہ کی مرکزی تقریب صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں منعقد کی جائیگی جس میں پیپلز پارٹی لیبر بیورو اور اس سے ملحقہ سرکاری و نیم سرکاری اداروں کی ٹریڈ یونیز سے وابستہ مزدور محنت کش لاہور ریلوے اسٹیشن پر صبح 10 بجے جمع ہو کر پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد خان وٹو، سابق سینیٹر ڈاکٹر ایم جہانگیر بدر،صدر پیپلز پارٹی لاہور ثمینہ خالد گھرکی، پنجاب کے سیکرٹری جنرل تنویر اشرف کائرہ، لیبر بیورو کے انچار ج ریلی نکالیں گے جو براستہ بوہڑ والا چوک ، ریلوے ہیڈ کوارٹر سے ہوتی ہوئی پریس کلب لاہور پہنچ کر اختتام پذیر ہو گی جہاں پر تمام قائدین ریلی کے شرکاء سے خطاب کرینگیاجلاس پیپلز لیبر بیورو کی لاہور ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے چار کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1