ایشیاء کے بیشتر حصص بازاورں میں تیزی

ایشیاء کے بیشتر حصص بازاورں میں تیزی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سنگا پور (اے پی پی) ایشیاء کے بیشتر حصص بازاورں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان رہا۔ ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج کا مرکزی ہینگ سینگ انڈکس میں 1.14فیصد اضافہ ہوا البتہ ٹوکیو سٹاک مارکیٹ جو ایشیائی پیسفک ریجن کے سٹاکس کا انڈیکیٹر تصور کی جاتی ہے  کا نکی انڈکس 0.22 فیصد اپ تھا تاہم بعد میں 1.74فیصد ڈاؤن پر بند ہوا۔ پیر کو فلیٹ رہی شنگھائی کمپوزٹ انڈکس میں 1.61فیصد ، سڈنی کے مرکزی انڈکس میں 0.67فیصد اور سیول کے کوپسی انڈکس میں 0.19فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وال سٹریٹ نیو یارک سٹاک ایکسچینج کے ناسڈک انڈکس میں 0.71فیصد اضافہ ہوا جبکہ ایس اینڈ پی 500انڈکس 0.23فیصد اور ڈوجونز انڈکس 0.12فیصد اپ رہا۔ پیر کو ناسڈک انڈکس اور ایس اینڈ پی نے تیزی میں گزشتہ 15سال کا ریکارڈ توڑا ۔

مزید :

کامرس -