رواں سال افغانستان کو سیمنٹ کی برآمدات 39فیصد کم رہیں

رواں سال افغانستان کو سیمنٹ کی برآمدات 39فیصد کم رہیں

 کراچی(این این آئی) ایران اور بھارت کی افغانستان میں سیمنٹ کی بڑھتی ہوئی برآمدات کے باعث پاکستان افغانستان کی سیمنٹ مارکیٹ کھورہا ہے ، رو اں سال مارچ میں افغانستان کو سیمنٹ کی برآمدات 39فیصد کم رہیں۔آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال مارچ میں افغانستان کو سیمنٹ کی برآمدات39 فیصد کمی سے 4لاکھ 43ہزار ٹن ریکارڈ کی گئیں جو گذشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں دوران7 لاکھ26 ہزارٹن تھی جبکہ رواں مالی سال جولائی سیمارچ کے دوران بیس لاکھ ٹن سیمنٹ برآمد کی گئی، جو گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران ستائیس لاکھ ٹن تھی۔  ،، اے پی سی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران اور بھارت کی جانب سے بڑے پیمانے پرافغانستان کو سیمنٹ برآمد کی جارہی ہے جبکہ ایران سے پاکستان کیلئے سیمنٹ کی غیرقانونی درآمد سے بھی مقامی سیمنٹ انڈسٹری متاثر ہورہی ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ سیمنٹ کی غیرقا نونی درآمد کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

مزید : کامرس