پی ایس ڈی پی کیلئے157ارب روپے اضافی جاری ہونے کا امکان

پی ایس ڈی پی کیلئے157ارب روپے اضافی جاری ہونے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی) رواں سال پاکستان کے پبلک سیکٹرڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 157 ارب روپے اضافی جاری کیے جائیں گے ، ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پاکستان کورواں سال پبلک سیکٹرڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے157 ارب روپے اضافی جاری کیے جائیں گے جسے ملک کے مختلف ترقیاتی منصوبوں اورپبلک سیکٹرکیلئے استعمال کیا جائیگا، وزارت منصوبہ بندی کے مطابق رواں سال اب تک پبلک سیکٹر پروگرام کیلئے مختص کردہ 525 ارب روپے کی رقم میں 3710 ارب روپے جاری کئے جا چکے ہیں ،، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے متعدد منصوبوں کیلئے 39 ارب روپے ، ریلوے ڈویژن کیلئے 31ارب روپے ،نیشنل ہیلتھ سروسز کیلئے 29 ارب روپے جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 12 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں۔

مزید :

کامرس -