تیل کی عالمی قیمتیں

تیل کی عالمی قیمتیں

 سنگا پور (اے پی پی) ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں پیر کو ملا جلا رجحان رہا۔ یمن بحران کے باعث مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی سپلائی میں تعطل کے خدشات چھا جانے کی وجہ سے برنٹ نارتھ کروڈ کی قیمت میں اضافہ ہوا جبکہ لائٹ سویٹ یا ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں معمولی کمی رہی ۔ سنگا پور مرکنٹائل ایکسچیج میں یو ایس ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کے جون کیلئے ترسیل ایک سینٹ کی کمی کے ساتھ 57.14ڈالر فی بیرل اور برنٹ نارتھ کروڈ کی جون کیلئے سپلائی 65.29ڈالر فی بیرل میں طے ہوئی۔ یمن تیل کی پیداوار دینے والا بڑا ملک نہیں ہے لیکن یمن کا آبنائے باب المذب بحیرہ احمر میں داخلے کی مرکزی گزر گاہ ہے جہاں سے روزانہ تقریباً 4.7ملین بیرل تیل سوئز نہر کی طرف لایا اور وہاں سے لیجایا جاتا ہے ۔

مزید : کامرس