لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

 لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میں سوموار کے روزتیزی کا رجحان رہا مجموعی طور پر 91 کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔21 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔ 18کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 52کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای25انڈیکس5.42پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5682.98 بندہوا۔ مارکیٹ میں کل15 لاکھ 73 ہزار حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز 17 لاکھ 83 ہزار 700حصص کا لین دین ہوا تھا ۔  مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں این آئی بی بنک لمیٹڈ 3 لاکھ51ہزار500حصص ۔ کے اے ایس بی بنک لمیٹڈکے3 لاکھ33ہزارحصص۔ بنک آف پنجاب لمیٹڈکے2 لاکھ62ہزار500حصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیادہ اضافہ اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت9.55روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمییو نائیٹڈبنک لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت3.20روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس