فیصل آباد بورڈ کی پھرتیاں، انٹرمیڈیٹ کے امتحان کومیٹرک کا بنا دیا

فیصل آباد بورڈ کی پھرتیاں، انٹرمیڈیٹ کے امتحان کومیٹرک کا بنا دیا

فیصل آباد(بیورورپورٹ)باخبر ذرائع کے مطابق فیصل آبادایجوکیشن بورڈ نے کمال پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7مئی کو شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ 2015کے امتحانات کا ایس ایم ایس کرتے ہوئے اس کو میٹرک 2015کا امتحان قرار دے دیا اور اس ایس ایم ایس کو تمام پرائیویٹ طلباو طالبات کو ان کے موبائل نمبرز پر ٹیکسٹ کر دیا بعدازاں ایک ذمہ دار شہری کی طرف سے توجہ دلانے پر بورڈ انتظامیہ نے ایس ایم ایس کو دوبارہ درست کرتے ہوئے اس کو تمام طلباء وطالبات کو دوبارہ ٹیکسٹ کیابورڈ انتظامیہ کی طرف سے انٹرمیڈیٹ کے پرائیویٹ امیدواروں کو داخلہ فارم پر درج موبائل نمبرز پر ایس ایم ایس کیا گیا تھا کہ 7مئی 2015ء کو میٹرک کا امتحان شروع ہو گا اور تمام سٹوڈنٹس کی رول نمبر سلپس ان کے ایڈریس پر ارسال کر دی گئی ہیں جبکہ 7مئی کو میٹرک کی بجائے انٹرمیڈیٹ کا امتحان شروع ہو رہا ہے اس سنگین غلطی کی نشاندہی ایک ذمہ دار شہری نے کروائی جس پر بورڈ انتظامیہ نے دوبارہ ٹیکسٹ تیار کرتے ہوئے تمام پرائیویٹ سٹوڈنٹس کو بھیج دیا.

مزید : علاقائی