و فاقی حکو مت صرف ’’پنجاب ‘‘کو ہی پاکستان سمجھ رہی ہے، محمود الرشید

و فاقی حکو مت صرف ’’پنجاب ‘‘کو ہی پاکستان سمجھ رہی ہے، محمود الرشید

لاہور( نمائندہ خصوصی )اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالرشید نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو ملک کی کوئی فکر نہیں وہ ملک کی بجائے اپنے اقتدارکو بچا رہے ہیں ‘حکمرانوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستان میں صرف ’’پنجاب ‘‘نہیں باقی تین صوبے بھی ہیں جن کو ساتھ لیکر چلنا انکی بنیادی ،آئینی ، اخلا قی اور جمہو ری ذمہ داری ہے۔ گزشتہ روز اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجا ب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا کہ و فاقی حکو مت صرف ’’پنجاب ‘‘کو ہی پاکستان سمجھ رہی ہے جسکی وجہ سے دوسرے صوبوں کے عوام احساس محرومی کا شکار ہو رہے ہیں ،اب ضرورت اس بات کی ہے کہ چین سے آنیوالی سر مایہ کاری اور دیگر منصوبوں کے فوائد چاروں صوبوں کے عوام تک پہنچنے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہعوام ان کر پٹ اور نااہل حکمرانوں سے چھٹکارے کیلئے تحر یک انصاف کے ہاتھ مضبوط کر یں ۔دریں اثنا اپو زیشن لیڈر پنجا ب اسمبلی میا ں محمود الرشید نے پشاور میں طوفانی آندھی اور بارشو ں سے ہو نے والی ہلا کتو ں پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہا ر کیا ہے اوردُعا کی ہے کہ اللہ تعالی مر حو مین کو جنت الفردوس میں جگہ دے اورلو احقین کو یہ صدمہ بر داشت کرنے کی ہمت اور حو صلہ دیں ۔

مزید : علاقائی