تعلیم کی طاقت سے پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنایا جاسکتا ہے، کومل سرفراز

تعلیم کی طاقت سے پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنایا جاسکتا ہے، کومل سرفراز

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر ) فلا حی ادارے میسو گرومنگ سسٹم کی ڈائریکٹر ایجوکیشن کومل سرفراز نے کہا ہے کہ دین اسلام کا پہلا سبق ہی علم کی اہمیت اور اس کے حصول سے متعلق ہے لہذا تعلیم کی طاقت سے پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنایا جاسکتا ہے، تعلیم کے شعبے سے نقل مافیاء اور کرپشن کو ختم کر کے ہی پاکستان ایشین ٹائیگر بن سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا رو شن مستقبل ہیں اور تعلیمی اداروں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی تربیت پر بھی زور دینا چاہیے تاکہ وہ اپنی تمام تر توانائیوں اور استعداد کو مثبت سرگرمیوں میں استعمال کر کے کل کے پاکستان کو روشن اور مضبوط بنائیں     نوجوان ایمان ،اتحاد اور تنظیم کو اپنا نصب العین بنا کر جس شعبے میں بھی جائیں اس سے مادرِ وطن کی جھلک نظر آئے تعلیم ترقی کا زینہ ہے لہذا حکومت ملک کو ترقی و خو شحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تعلیمی ایمر جنسی لگائیں تعلیم، اقتصادی و سیاسی ترقی، جمہوریت اور سماجی انصاف کیلئے بنیادی شرط ہے کیونکہ علم طاقت ہے اور اس کے بغیر ملک و قوم کی ترقی ممکن نہیں ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4