ست رنگا کلچرل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے ساؤتھ ایشیا یونیورسٹی میں شام قلندر تقریب

ست رنگا کلچرل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے ساؤتھ ایشیا یونیورسٹی میں شام ...

 لاہور(پ ر) ست رنگا کلچرل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر سہیل اے ڈی اور امیدجواں کے تعاون سے ساؤتھ ایشیا یونیورسٹی لاہور کینٹ میں عظیم الشان شام قلندر کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر سہیل اے ڈی نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں صوفیاء کرام کے پیغام کو زیادہ سے زیادہ پھیلانا چاہئے کیونکہ ان کا پیغام ہمیں امن، برداشت ، رواداری کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں انسانیت کی بات کرنی چاہئے اور سوسائٹی کو ساتھ لے کر چلنا چاہئے۔ سہیل اے ڈی نے کہا کہ حضرت نظام الدین اولیاء، حضرت سخی شہباز قلندر، حضرت شاہ حسین، حضرت بابا بلھے شاہ، حضرت امیر خسرو اور دیگر صوفیاء کرام کے کلام میں بہت گہرائی اور معفرت ہے ۔  ۔ ہمیں ان کے کلام کو سمجھنا چاہئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...