وائس چانسلر اوپن یونیورسٹی کو بدنام کرنے والوں کے خلاف انکوائری کروائیں،پروفیسر عثمان

وائس چانسلر اوپن یونیورسٹی کو بدنام کرنے والوں کے خلاف انکوائری ...

 لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ تعلیم کے افسران ہیڈ ماسٹر پروفیسر عثمان سرور، پروفیسر لطیف عثمانی، سینئر ہیڈ ماسٹر محمد نیاز مخلص، سینئر ہیڈ ماسٹر ملک محمد رمضان، ایس ایس کریم بخش، پروفیسر رانا محمد ارشاد اور دیگر کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر رسول بخش بہرام کی شرح خواندگی میں اضافے کے حوالے سے کی گئی کاوشوں سے نالاں ہیں، اس لئے ان کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں رسول بخش بہرام کی خدمات اندھرے میں روشنی کی مانند ہیں۔ انہوں نے لاہور ریجن سے کرپشن کا خاتمہ کر کے اسے طلبہ کے داخلوں کے حوالے سے پاکستان کا سب سے بڑا ریجن بنا کر مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں ہیں۔ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران نے اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی سے مطالبہ کیا کہ وہ اوپن یونیورسٹی کو بدنام کرنے والوں کے سابقہ کردار کے حوالے سے انکوائری کرائیں تو اس سے پتہ چل جائے گا کرپشن کرنے والے لوگ کون ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4