پنجاب یونیورسٹی :فار پیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار

پنجاب یونیورسٹی :فار پیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے سنٹر فار پیس اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کے زیر اہتمام سنٹر فار پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ انیشیاایٹیواسلام آباد کے اشتراک سے ’’پر امن پاکستانی معاشرے میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ ‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف بیہوریل اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمدزکریا ذاکر ، چیئرمین شعبہ آرکیالوجی اور انسٹی ٹیوٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر احمد عثمان مہمان مقررین تھے جبکہ فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے ایونٹ میں حصہ لیا۔ پروگرام کے انعقاد کا مقصد تعلیمی اداروں اور طلبہ میں پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ بارے آگاہی فراہم کرنا تھا۔  ۔۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مقررین نے بتایا کہ کیسے پاکستا ن میں امن و استحکام اور سماجی اطمینان پیدا کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں اقلیتوں کو نظر انداز کیاگیا تو ملک میں عدم برداشت اور عسکریت پسندی کا رجحان بڑھے گا۔ مقررین نے کسی معاشرے میں صحت مند انہ اور متحرک سماجی نظام کے لئے ، معاشرے کے تمام طبقات کے پر امن بقائے باہمی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4