چائنہ کے ساتھ سرمایہ کاری کے معاہدوں سے فائدہ اٹھانا بڑا چیلنج ہے، فیصل ملک

چائنہ کے ساتھ سرمایہ کاری کے معاہدوں سے فائدہ اٹھانا بڑا چیلنج ہے، فیصل ملک

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف بزنس فورم کے جنرل سیکرٹری فیصل ملک نے کہا ہے کہ چائنہ کے ساتھ اقتصادی راہداری ، باہمی تجارت اور اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں سے فائدہ اٹھانا حکومت کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے ، پاکستان تحریک انصاف آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ،کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں تحریک انصاف کو بڑئی تعداد میں ووٹ ملنا عوام کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے ، پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر اپنی معاشی، اقتصادی اور صنعتی غیر معمولی پالیسیوں سے ملک کو ایشیا ہی کا نہیں بلکہ دنیا کا مضبوط ترین عوامی ویلفیر کا ملک بنا دے گی ، کرپشن سے پاک اور انصاف پر مبنی معاشرہ ہی کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہو تا ہے ، ان خیالات کا اظہارانہوں نے ’’ روز نامہ پاکستان‘‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہو ئے کیا ، بزنس فورم کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ چائنہ کے ساتھ ہونے والے معاہدے ایک تاریخی حیثیت رکھتے ہیں لیکن سوال یہ پیدا ہو تا ہے کہ بیشتر سیاسی جماعتوں، مبصرین،تجزیہ نگاروں اور دیگر حلقوں سے چائنہ کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر عمل درآمد کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے ۔۔   ۔کہ کیا نواز شریف ان سنہری مواقعوں سے فائدہ اٹھانے میں کامیاب ہو جائیں گے ، کیونکہ پاکستان میں بے لگام بیورو کریسی ہمیشہ ترقیاتی اور عوامی مفاد کے منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے میں ماہر ہے جس کی وجہ سے بے شمار منصوبے سرخ فیتے کا شکار ہو گئے، لہذا موجودہ حکومت کے لئے یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے ، فیصل ملک نے کہا کہ دہشت گردی اور لاینڈ آرڈر کی خراب صورت حال میں سرمایہ کاری کے لئے بے شمار مسائل پیدا ہو گئے ہیں ،جسکو کنٹرول کرنے کے لئے افواج پاکستان شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیر ستان کے علاوہ ملک کے تمام بڑے شہروں خصوصی طور پر کراچی میں رینجرز کے ساتھ ملکر دہشت گردوں اور ملک دوشمن عناصر کے خلاف کامیاب آپریشن کر رہی ہیں ، اور قیمتی جانوں کا ملک کے تحفظ کے لئے نذرانہ بھی پیش کر ہی ہے انہو ں نے کہا کہ ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لئے دشمن قوتیں سرگرم ہو گئی ہیں لہذ ااس وقت انکے عذائم کو ناکام بنانے کے لئے سیاسی جماعتوں اور تمام مکاتب فکر کو تمام باہمی اختلافات بھلا کر متحد ہو جانا چاہیے، انہو ں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انتخابی دھاندلی بارے تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن بنوایا ہے جو تحریک انصاف کی ایک بہت بڑی جیت ہے، انہو ں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں1لاکھ سے زائد صفات پر مشتمل دھاندلی کے شواہد پیش کئے گئے ہیں، لہذا کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے پر تمام صورت حال واضح ہو جائے گی، انہو ں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے صوبہ خیبر پختوں خواہ میں پولیس کے نظام، پٹواری سسٹم، علاج معالجہ کی صورت حال، تعلیم اور دیگر شعبوں میں غیر معمولی اصلاھات کی ہیں، جسکے نتائج عوام کے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ، انہو ں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ دہشت گردی سے زیادہ متاثر ہو اہے لہذا اس صورت حال میں تحریک انصاف کی جانب سے اصلاحات کرنا کسی معجزے سے کم نہیں ہے، فیصل ملک نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ سستے انصاف اور کرپشن سے پاک معاشرہ کی بات کی ہے ،جسکی وجہ سے تحریک انصاف آئندہ عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ،جبکہ اتنی قلیل مدت میں عوام کا تحریک انصاف پر اعتماد ہماری کامیابی کی واضح دلیل ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4