بقائے انسان کیلئے ضروری ہے روح کی صحت و ترقی کی فکر کی جائے: ثمینہ افتخار اعوان

بقائے انسان کیلئے ضروری ہے روح کی صحت و ترقی کی فکر کی جائے: ثمینہ افتخار ...

 لاہور(پ ر )الاخوت لاہور کے زیر اہتمام مسز بشارت کی رہائش گاہ پر''تصوف بقائے انسانی کیلئے ''کے عنوان سے ایک روح پر ور تقریب زیر صدارت ثمینہ افتخار اعوان منعقد ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ انسان کی تخلیق کا مقصد ہی معرفت الہٰی ہے،جب یہ اپنے رب کو پہچان لیتا ہے تو پھر جان تو دے سکتا ہے اللہ تعالیٰ کو ناراض نہیں کر سکتا ،بقائے انسان کیلئے ضروری ہے کہ روح کی صحت و ترقی کی فکر کی جائے۔تصوف کا شعبہ اسی روحانی پاکیزگی کے حصول کا شعبہ ہے۔الاخوت کے اس پروگرام میں تقریبا پانچ سو کے قریب خواتین نے شرکت کی۔ ثمینہ افتخار اعوان نے تقریب کے اختتام پر خواتین کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے،ذکر اللہ کے ساتھ محفل اختتام پذیر ہوئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4