6 فارسٹ گارڈ زکی جانب سے معطلی کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت آج ہوگی

6 فارسٹ گارڈ زکی جانب سے معطلی کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت آج ہوگی

 لاہور(نامہ نگار)ممبر پنجاب سروس ٹربیونل جوادالحسن کی عدالت میں محکمہ جنگلات کے 6 فارسٹ گارڈ زکی جانب سے معطلی کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت آج28اپریل کو ہوگی ۔ پچھلی سماعت پر عدالت نے محکمہ جنگلات کے چیف نگران آفسر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی ۔ممبر پنجاب سروس ٹربیونل جوادالحسن کی عدالت میں محکمہ جنگلات کے 6 فارسٹ گارڈز مجاہدحسین شاہ، عمردراز، ذوالفقارخان، محمد صدیق،محمد نواز اورشفیق الرحمن نے اپنی معطلی کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہیں۔عدالت نے جنگلات کے چیف نگران افسرکو محکمانہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے چیف نگران افسر کو آئندہ پیشی پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔فارسٹ گارڈ زپر الزام ہے کہ انہوں نے درختوں کو کاٹ کر محکمہ جنگلات کو بھاری نقصان پہنچایا ،جبکہ گارڈز کا موقف ہے کہ وہ جو بھی کام کرتے تھے اس کی رپورٹ افسران کو کرتے تھے اس لئے وہ نقصان کے ذمہ دار نہیں ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4