2بچوں والد کی تحویل سے ماں کے حوالے کرنے کا حکم

2بچوں والد کی تحویل سے ماں کے حوالے کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے 2بچوں کو والد کی تحویل سے بازیاب کروا کر درخواست گزار ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔عدالت میں درخواست گزار نورین بی بی نے موقف اختیار کیا کہ اس کی شادی 5سال قبل نعیم سے ہوئی جس میں سے اس کے 2بچے رمشااور عدنان پیدا ہوئے ،کچھ عرصہ قبل اس کے شوہر نے اسے گھریلو ناچاقی پر مارپیٹ کا نشانہ بناتے ہوئے دھکے دے کر گھر سے نکال دیا ہے۔   اور زبردستی اس کے دونوں بچوں کو بھی اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالتی حکم پر پولیس نے بچوں اور اس کے والد کو عدالت کے روبرو پیش کردیا جہاں عدالت نے بچوں کو والدہ کے ساتھ بھجواتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4