گواہ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ ا و کے وارنٹ گرفتاری جاری

گواہ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ ا و کے وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید نے قتل کے مقدمہ میں گواہ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ ا و تھانہ شفیق آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں جبکہ عدالت میں مال مقدمہ جمع نہ کروانے پر 2انوسٹی گیشن انچارجز کے خلاف ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو کارروائی کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔عدالت نے زیرسماعت ایک قتل کے مقدمہ میں ایس ایچ او شفیق آباد کو متعدد بار طلبی کے نوٹس جاری کئے لیکن وہ عدالت حاضر نہیں ہو ا جس پر عدالت نے گزشتہ روز مذکورہ ایس ایچ او کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ ۔  ۔ علا وہ ازیں عدالت نے زیر سماعت ایک مقدمہ میں مال مقدمہ جمع نہ کروانے پر تھانہ اچھرہ اور شیراکوٹ کے انوسٹی گیشن انچارجز کے خلاف کارروائی کے لئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو مراسلہ بھجوا تے ہوئے کارراوئی کا حکم دیا ہے ۔