سانحہ یوحنا آباد ، 3افراد کی بازیابی کے لئے درخواست گزاروں کومتعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت

سانحہ یوحنا آباد ، 3افراد کی بازیابی کے لئے درخواست گزاروں کومتعلقہ فورم سے ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے سانحہ یوحنا آباد کے موقع پر توڑ پھوڑ اور دو افراد کو زندہ جلانے کے شبہ میں مبینہ طور پرپکڑے گئے 3افراد کی بازیابی کے لئے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزاروں کومتعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس عبدالسمیع خان نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار ایم اے جوزف نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس نے 3 افراد کو بیگناہ ہونے کے باجود حبس بیجا میں رکھا ہے جو غیر قانونی اقدام ہے۔سرکاری وکیل نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ پرویزجان مفرور اورپولیس کو مطلوب ہے جبکہ یوسف کامران اور شالم پولیس کی حراست میں نہیں ہیں ۔ متعلقہ فورم

مزید : صفحہ آخر