بداخلاقی کے مرتکب زمیندارکی درخواست ضمانت خارج کردی گئی

بداخلاقی کے مرتکب زمیندارکی درخواست ضمانت خارج کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے 16سالہ لڑکی کو بداخلاقی کانشانہ بنانے والے زمیندارمصطفیٰ کی درخواست ضمانت خارج کردی۔جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی نے مصطفی اور خالد عباس کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،درخواست میں موقف اختیارکیاگیاتھا کہ ملزمان بداخلاقی کے مقدمہ میں ملوث نہیں ہیں ،درخواست ضمانت منظور کی جائے،کمرہ عدالت میں 16سالہ ثمینہ بی بی کے والد عبدالغفور نے روتے ہوئے عدالت کوبتایا کہ زمینداروں نے اس کی بیٹی کے ساتھ زیادتی کی اور اس کی برہنہ تصاویر بھی بنالیں،16 سالہ ثمینہ بی بی بھی کمرہ عدالت میں روتی رہی،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد بداخلاقی کیس کے شریک ملزم خالد عباس کی درخواست ضمانت منظور کرلی جبکہ مرکزی ملزم مصطفی کی درخواست ضمانت خارج کردی ہے۔ بداخلاقی

مزید :

صفحہ آخر -