قانونی کتب کی اشاعت کیلئے ایکٹ کے بجائے جاری آرڈیننس کیخلاف درخواست

قانونی کتب کی اشاعت کیلئے ایکٹ کے بجائے جاری آرڈیننس کیخلاف درخواست

 لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے قانونی کتب کی اشاعت سے متعلق آرڈیننس جاری کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل سعد رسول نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت قانونی کتب کی اشاعت کے حوالے سے ایکٹ ہی بنایا جا سکتا ہے کوئی آرڈیننس جاری نہیں کیا جا سکتا ،یہ آئین کے آرٹیکل 144کی سنگین خلاف ورزی ہے جس پر عدالت نے وفاقی حکومت کو 11مئی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ قانونی کتب

مزید : صفحہ آخر