شہبازشریف کا جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار

شہبازشریف کا جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کے انتقال ...

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اوراظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحو م کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبرجمیل عطافرمائے۔وزیراعلیٰ نے طلال اکبر بگٹی کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ طلال اکبر بگٹی مرحوم نے ملک میں جمہوری راوایات کو مستحکم بنانے کیلئے نمایاں کردارادا کیا اوران کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر