تحریک انصاف قیادت کا پارٹی کے سوشل میڈیا کے آفیشل فوٹو گرافر کی وفات پر اظہارِ افسوس

تحریک انصاف قیادت کا پارٹی کے سوشل میڈیا کے آفیشل فوٹو گرافر کی وفات پر ...

 لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان، وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی، صدر پنجاب اعجازا حمد چوہدری ، اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، عندلیب عباس ،شبیر سیال اور دیگر نے پی ٹی آئی پنجاب کے سوشل میڈیا کے آفیشل فوٹو گرافر مظہر اقبا ل کی ٹریفک کے المناک حادثے میں وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

مزید : صفحہ آخر