سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نازیبا زبان استعمال کرنے پر شہزادہ ممدوح پر پابندی لگادی

سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نازیبا زبان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 جدہ (نمائندہ خصوصی) سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نازیبا زبان استعمال کرنے پر شہزادہ ممدوح پر پابندی لگادی۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی النصر کلب کے سابق سربراہ شہزادہ ممدوح بن عبدالرحمان پر میڈیا اور کھیلوں کی دنیا میں قدم رکھنے پر پابندی عائد کردی۔ شاہی ہدایت نامے میں صراحت کی گئی ہے کہ ذرائع ابلاغ میں شہزادہ ممدوح بن عبدالرحمان کی میزبانی نہ کی جائے یہ سخت اقدام ایک سپورٹس پروگرام میں مباحثے کے دوران شہزادہ ممدوح کی جانب سے ایک صحافی کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر کیا گیا۔ النصرہ کلب کے قیام کی بابت عدنان جنسئیہ سے ان کی نوک جھونک ہوگئی تھی، شاہی ہدایت میں پابندی لگائی گئی ہے کہ انہیں کھیلوں کی کسی بھی سرگرمی میں شریک نہ کیا جائے۔ شہزادہ ممدوح کی سخت کلامی پر سماجی ویب سائٹس نے شدید ردعمل ظاہر کیا تھا۔ اسی تناظر میں فوراً ہی شاہی فیصلہ سامنے آگیا۔ یاد رہے کہ شہزادہ ممدوح اپنے والد کے جانشین کے طور پر گزشتہ صدی کے وسط میں النصر کے سربراہ رہے، سماجی ویب سائٹس پر شاہی فیصلے کا زبردست خیر مقدم کیا جارہا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کی بدولت حالیہ برسوں کے دوران کھیلوں کی جہت کی اصلاح ہوگی۔ ایک صحافی ماعد الکثیری نے تحریر کیا کہ ممدوح کی معطلی کا شاہی اقدام اس بات کا پیغام ہے کہ وطن اور فرزندان وطن سرخ نشان ہیں۔ پابندی لگادی

مزید :

صفحہ آخر -