تحریک انصاف کو مزید مضبوط اور فعال کیا جا ئیگا،چودھری سرور

تحریک انصاف کو مزید مضبوط اور فعال کیا جا ئیگا،چودھری سرور

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چودھری محمد سرورنے کہا ہے کہ ملک بھر میں تحریک انصاف کو مزید مضبوط اور فعال کیا جا ئیگا‘جمہو ریت بچانے کیلئے حکمرانوں بھی انصاف کے کٹہرے میں لانا ہو گا ورنہ ملک کسی صورت آگے نہیں بڑھ سکے گا ‘چین کی سر مایہ کاری کسی ایک صوبے کو نہیں پورے ملک کو فائد ہونا چاہیے ۔وہ سپیکر خیبر پختونخواہ اسد قصیرسے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے جبکہ دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران پارٹی امور اور سیاسی صورتحال سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی اور پشاور میں بارش کی وجہ سے ہونیوالی ہلاکتوں پر اظہار افسوس اور اور جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی چوہدری سرور نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو تا جا رہا ہے اور آنیوالے جنرل بلدیاتی انتخابات کیلئے تحر یک انصاف کو مزید مضبوط اور فعال کیا جا ئیگا اور کارکنوں کو چاہیے کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کیلئے آج سے ہی عوام رابطہ مہم کو تیز کر دیں ۔ چودھری سرور

مزید : صفحہ آخر