حکمران جماعت پنجاب تک سمٹ کر رہ گئی ،اعجاز احمد چو دھر ی

حکمران جماعت پنجاب تک سمٹ کر رہ گئی ،اعجاز احمد چو دھر ی

 لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چو دھر ی نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور پرویز رشید قوم کو گمراہ کرنے کے بجائے سنجیدہ سیاست کریں اور سیاست کو منافع بخش کاروبار نہ بنائیں ،کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بینک کم ہوا ہے جبکہ تحریک انصاف کو پہلے سے زیادہ ووٹ ملے ہیں، مسلم لیگ (ن) یہ جان لیں کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں تحریک انصاف قومی سطح کی پارٹی بن کر ابھری ہے ، حکمران جماعت پنجاب تک سمٹ کر رہ گئی ہے ،،خواجہ آصف کی گھر والی وارڈ سے پی ٹی آئی کے امیدوار کا جیتنا ووٹر کا مسلم لیگ (ن) پر عدم اعتماد ہے ،خیبر پختون خواہ میں طوفانی بارشوں سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں اور متاثرہ خاندانوں کے دکھ مے برابر کے شریک ہے وہ پنجاب سیکرٹیریٹ میں سیکرٹری انفارمیشن عندلیب عباس اور مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شبیر سیال کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ، انہوں نے مزید کہا کہ ملتان، سرگودھا اور شورکوٹ میں تحریک انصاف نے آزاد امیدواروں کی حمایت کی ہے اور وہ کامیاب ہوئے ہیں لاہور اور روالپنڈی میں کم نشستیں ملنے پر پارٹی اجلاس میں جائزہ لیں گے ،انہوں نے کہا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں آئندہ ہونے والے انتخابات میں حکمران جماعت کا ڈ ٹ کر مقابلہ کیا جائے گا بلدیاتی امیدواران کا فیصلہ بھی مقامی سطح ہوگا ،انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ کو بلدیاتی انتخابات سے راہِ فرار نہیں اختیار کرنے دیں گے میڈیا خواجہ سعد رفیق سے پوچھے کہ انہیں دھاندلی سے جتوانے کے لئے این اے 125 میں ایک لاکھ 25ہزار اضافی بیلٹ پیپر کیوں بھیجے گئے ۔ اعجاز احمد چو دھر ی

مزید : صفحہ آخر