رواں سال ملک بھر میں دہشتگردی کے کل 252 واقعات ہوئے

رواں سال ملک بھر میں دہشتگردی کے کل 252 واقعات ہوئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(رپورٹ :شعیب بھٹی )ملک دشمنوں کے خاتمہ کے خلاف جاری آپریشن"ضرب عضب"کی بھرپور کامیابیوں کے باعث پاکستان میں رواں برس دہشت گردی کے واقعات میں خاطرخواہ کمی واقع ہوئی ہے،یکم جنوری 2015سے اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر دہشت گردی کے کل 252 واقعات ہوئے جن میں 51سیکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ93 زخمی ہوئے،ان واقعات میں 139 سویلین جاں بحق جبکہ 316زخمی ہوئے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق گزشتہ 5 سال کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر دہشت گردی کے 8520 واقعات ہوچکے ہیں جن میں کل 28779 اموات ہوئی ہیں۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 2010 کے دوران ملک بھر میں دہشت گردی کے 2061 واقعات ہوئے جن میں 1383 اہلکار زخمی ، 502 جاں بحق ہوئے جبکہ 3964 سویلین زخمی، 1454 افراد جاں بحق ہوئے۔2011 کے دوران دہشت گردی کے کل 1680 واقعات ہوئے جس میں 1097 اہلکار زخمی ، 408 اہلکار جان بحق جبکہ 2553 سویلین زخمی اور 948 افراد جاں بحق ہوئے۔2012 کے دوران دہشت گردی کے کل 1316 واقعات رونما ہوئے جن 727 اہلکار زخمی ،347 اہلکار جاں بحق جبکہ 2619 سویلین زخمی اور 816 افراد جاں بحق ہوئے۔2013 کے دوران مجموعی طور پر 1571واقعات ہوئے جن 1160 اہلکار زخمی ، 555 اہلکار جاں بحق جبکہ 4192 سویلین زخمی اور 1239 افراد جاں بحق ہوئے۔اسی طرح2014 کے دوران دہشت گردی کے کل 1640واقعات ہوئے جن میں 892 اہلکار زخمی ، 434 اہلکار جاں بحق جبکہ 2218 سویلین زخمی اور 672 افراد جاں بحق ہوئے۔ دہشتگردی واقعات

مزید :

صفحہ آخر -