گلبرگ،اداکارہ روحی بانو قاتلانہ حملے میں زخمی وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی

گلبرگ،اداکارہ روحی بانو قاتلانہ حملے میں زخمی وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی

 لا ہور (کرا ئم سیل ) اداکارہ روحی بانو قاتلانہ حملے میں زخمی، پو لیس نے زخمی اد کا ر ہ کو طبی امدا د کے لئے سرو سز ہسپتا ل میں منتقل کیا جہا ں طبی امدا د کے بعد انہیں فا ر غ کردیا گیا ہے ، پو لیس را ت گئے تک مقد مہ در ج نہ کر سکی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے روحی بانو پر حملہ کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ پولیس افسران سے رپورٹ طلب کرلی ۔تفصیل کے مطا بق گلبر ک بی بلا ک کی ر ہا ئشی معروف اداکارہ روحی بانو کو گز شتہ روز نامعلوم افراد نے تیزدھار آلہ کے وار کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ روحی بانو کو سروسز ہسپتا ل میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے طبی امداد کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق روحی بانو کے کان کے پیچھے زخم آئے ہیں۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے روحی بانو پر حملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ یاد رہے کہ روحی بانو کے بیٹے کو سن دو ہزار پانچ میں قتل کیا گیا تھا جبکہ وہ کافی عرصہ سے نفسیاتی عارضہ میں مبتلا ہیں اور نو سال تک فاؤنٹین ہاؤس میں زیر علاج رہ چکی ہیں۔ انہوں نے گلبرگ تھانے میں اپنے مقتول بیٹے علی کے دوست خرم کے خلاف درخواست دی ہے کہ وہ ان سے جائیداد ہتھیانا چاہتا ہے اور حملہ بھی اسی نے کیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر