پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ معیشت کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا،حمزہ شہباز

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ معیشت کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا،حمزہ شہباز

 لاہور (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ ن کے راہنما ممبر قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ذہین طلبا وطالبات کے لیے پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم ایک انقلابی سکیم ہے ،جس سے مستفید ہو کر نوجوان نسل سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی یافتہ اقوام کا مقابلہ کرسکے گی۔پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبہ دونوں ممالک کی معیشت کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔پاکستان اور چین کی قیادت نے تعلقات کا ایک نیا باب کھولا ہے۔ سعودی عرب مشکل کا ساتھی ہے اگر کوئی مصیبت آئی توسعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑے ہو ں گے۔اس امر کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے نیو آڈیٹوریم کمپلیکس میں طلبہ وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس میں465 طلبہ وطالبات میں لپپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔وائس چانسلر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے حمزہ شہباز شریف کویو ای ٹی آمد پر خوش آمدید کہا کہ اور لیپ ٹاپ اسکیم کی تعریف کی وائس چانسلرنے امید ظاہر کی حکومت میرٹ کی بنیاد پر طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔میاں حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداریدونوں ممالک کے تعلقات کے اس نئے مرحلے کے لیے اہم منصوبہ ہے۔ گوادر کو شاہراہقراقرم کے ذریعے سنکیانگ سے منسلک کرنے کا منصوبہ دونوں ممالک کی معشیت کے لییایک اہم تبدیلی ثابت ہوگا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہ داری سینہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں انقلاب برپا ہوجائے گا اور اس منصوبے کیتکمیل کے بعد پاکستان خطے کا سب سے اہم ترین ملک بن جائے گا۔ انکا کہنا تھاکہباصلاحیت طالب علموں کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی۔یہاں کئی حمزہ شہباز آئیاورچلے گئے ہم بھی چلے جائیں گے مگر عوام کی فلاح وبہبود ،دکھی انسانیت کیخدمت اور ذہین طلبہ وطالبات کی خدمت کے حوالے سے انسان کے کام زندہ رہتیہیں۔انہوں نے کہا کہ ایمانداری، محنت اور میرٹ کی بنیاد پر ہم ملک کو مستحکمکریں گے۔ ماضی کی حکومتوں نے ملک کوندھیروں میں ڈبو رکھا تھا ہم انشاء4 اللہ ملککو روشنیوں کا گہوارہ بنائیں گے۔شمسی اور کوئلے کے ذریعے توانائی کی پیدوار کے منصوبے ملک کو جلد اندھیروں سے نکالیں گے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجابمیاں شہباز شریف کی قیادت میں نہ صرف ہزاروں باصلاحیت اساتذہ کو میرٹ کی بنیادپر بھرتی کیا گیا بلکہ پسماندہ علاقوں میں دانش سکولوں کے ذریعے ہزاروں غریب وبے سہارا بچوں کو ایچی سن کالج کے معیار کی تعلیم فراہم کی جا رہی ہے‘ اس کیساتھ ساتھ پنجاب ایجوکیشنل اینڈومنٹ فنڈ قائم کرکے لاکھوں غریب نوجوانوں کیلئے تعلیمی سلسلہ کو آگے بڑھانے کا انتظام کیا ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ ان کیجماعت ملک کو قائد اعظم کا ایسا پاکستان بنانا چاہتی ہے جہاں شفافیت اور میرٹکا دور دورہ ہو اور تارکین وطن ڈاکٹرز‘ انجینئرز اور سائنس دان واپس آکر اپنیخدمات پیش کرنے کے آرزومند ہوں۔پنجاب میں تین کروڑ سے زائد لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں جن کے لیے پینیکے صاف پانی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔تعلیم، صحت انفراسٹریکچر سمیت تمام شعبوں میں انقلابی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ کراچی لاہور موٹروے ،میٹر وپس، اورنجٹرین کے منصوبے ملک کو ترقیوں کی بلندیوں پر لے کے جائیں گے۔. انہوں نے طالبعلموں پر زور دیا کہ وہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے نظریات کی روشنی میں ایکمضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لئے لیپ ٹاپ کو ایک ہتھیار کے طور پراستعمال کریں تاکہ دہشت گردی ،جہالت اور غربت کا خاتمہ ہو سکے۔ حمزہ شہباز

مزید : صفحہ آخر