سعودی عرب میں زیر تعمیر کنونشن سینٹر کی عمارت گرنے سے 4 افراد جاں بحق 50 زخمی

سعودی عرب میں زیر تعمیر کنونشن سینٹر کی عمارت گرنے سے 4 افراد جاں بحق 50 زخمی

ریاض ( آئی این پی ) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں زیر تعمیر عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 50 افراد زخمی ہو گئے‘ کام کرنے والے زیادہ مزدوروں کا تعلق پاکستان سے بتایا جاتا ہے ۔ پیر کو سعودی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض میں قاسم یونیورسٹی میں زیر تعمیر کنونشن سینٹر کی عمارت اچانک گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 4 افراد جاں بحق جبکہ 50 زخمی ہو گئے ۔ جن میں بیشتر افراد کا تعلق پاکستان سے ہے ۔ واقع کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی گئی اور متعدد افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ کنونشن سینٹر کی عمارت

مزید : صفحہ آخر