بنکوں میں فارموں کی عدم دستیابی،ڈائریکٹر حج لاہور نے نوٹس لے لیا

بنکوں میں فارموں کی عدم دستیابی،ڈائریکٹر حج لاہور نے نوٹس لے لیا
 بنکوں میں فارموں کی عدم دستیابی،ڈائریکٹر حج لاہور نے نوٹس لے لیا

  


 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) بنکوں میں حج فارموں کی عدم دستیابی، ڈائریکٹر حج لاہور نے نوٹس لے لیا،مختلف بینکوں میں چھاپے،حج فارموں کی فوری دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت،ڈائریکٹر حج سعید احمد ملک نے روزنامہ پاکستان کو بتایا ہمیں شکایت ملی تھی کہ بنکوں میں فارم دستیاب نہیں ہیں میں نے فوری نوٹس لیا اور خود بنکوں کا دورہ کیا تمام بنکوں میں فارم نہ ہونے کی بات غلط ہے چند ایک میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے فارم لوگ لے گئے ہیں ان بنکوں کو فوری طور پر حج فارموں کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ،سعید احمد ملک نے کہا 8مئی تک حج فارم تمام بنکوں میں دستیاب ہوں گے ،سرکاری حج سکیم کے لیے درخواست دینے والے درخواست دے سکتے ہیں ،سرکاری حج فارم کی کوئی قیمت نہیں ہے ،بنکوں نے فارم پُر کروانے کا بھی انتظام کیا ہے عازمین حج غلط فارم پُر کرنے کی بجائے تسلی سے رہنمائی میں حج فارم پُر کریں ،سعید احمد ملک نے بتایا سرکاری حج سکیم کا صرف ایک سفید رنگ کا فارم ہے ،ایک ہی کیٹگری ہے قربانی اگر کوئی خود کرنا چاہے تو کر سکتا ہے اگر گورنمنٹ کے پیکج کے ساتھ جمع کرانا چاہے تو سکیم کے علاوہ اضافی رقم جمع کرا سکتا ہے گورنمنٹ قربانی کا انتظام کرے گی انہوں نے بتایا 14مئی کو سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی ہو گی اس لیے تسلی سے حج درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

مزید : صفحہ آخر