ہانگ کانگ، نیویارک رہائش کے لئے دنیا کے مہنگے ترین شہر

ہانگ کانگ، نیویارک رہائش کے لئے دنیا کے مہنگے ترین شہر
 ہانگ کانگ، نیویارک رہائش کے لئے دنیا کے مہنگے ترین شہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن(نیوزڈیسک)دنیا بھر میں انسانوں کے لئے رہائش ایک بڑا مسئلہ ہے اور اس کے ساتھ ہی ادا کیا جانے والا کرایہ ایک عذاب سے کم نہیں۔آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ دنیا کے کن شہروں میں کرایہ سب سے زیادہ ہے۔یہ انڈیکس پراپرٹی کی ماہر کنسلٹینسی کمپنیوں نے دنیا بھر کے شہروں سے ڈیٹا اکٹھا کر کے بنایا ہے۔حیران کن امر یہ ہے کہ دبئی کی معیشت میں کوئی بہتری نظر نہیں آرہی اور گذشتہ دو سالوں میں کرایوں میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔اس لسٹ میں سب سے اوپرہانگ کانگ شہرہے جہاں کا کرایہ فی سال کے حساب سے 250ڈالر(25ہزار روپے) فی مربع فٹ ہے۔اگر آپ کو 12x12کا کمرہ لینا پڑے تو ایک سال کے لئے آپ کو 36لاکھ روپے یاتین لاکھ روپے ماہوار کرایہ ادا کرنا ہوگا۔اس کے بعد امریکی شہر نیویارک آتا ہے جہاں کا کرایہ 150ڈالر فی مربع فٹ ہے یعنی کہ کمرہ کا ماہوار کرایہ ایک لاکھ80ہزار روپے ہوگا۔ٹوکیومیں کرایہ 124ڈالر فی مربع فٹ ہے اور 12x12کے کمرہ کا ماہوار کرایہ ڈیڑھ لاکھ روپے ماہوار بنتا ہے۔لندن میں یہ کرایہ 108.75ڈالر فی مربع فٹ ہے اور 12x12کمرے کا ماہوار کرایہ ایک لاکھ 30ہزار روپے ہے۔سان فرانسسکو میں کرایہ97ڈالر فی مربع فٹ ہے اور12x12کمرے کے لئے ایک مہینے میں کرائے دار کو ایک لاکھ17ہزار روپے دینے پڑتے ہیں۔سنگاپور میں یہ کرایہ94.25ڈالر،لاس اینجلس میں 73ڈالر،شنگھائی میں 68.75ڈالر، شکاگو میں65ڈالر،فرینکفرٹ میں 58.25ڈالر اور ممبئی میں 51.50ڈالر ہے۔بارہویں نمبر پر دبئی ہے جہاں کا کرایہ 43.50ڈالر ہے یعنی 12x12کمرے کا کرایہ صرف52ہزار روپے ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -