کار کی ٹکر سے ریسکیو 15 کا ڈرائیور اور کار سوار زخمی ہوگئے

کار کی ٹکر سے ریسکیو 15 کا ڈرائیور اور کار سوار زخمی ہوگئے

سمندری (نامہ نگار) کار کی ٹکر سے ریسکو 15 کا ڈرائیور اور کار سوار زخمی ہوگئے ریسکو 15کی گاڑی گزشتہ رات بائی پاس پر گشت پر تھی مین روڑ کے قریب عقب سے آنے والی تیز رفتار کار نمبر9863ایل جی پی نے ٹکر ماردی جس سے ریسکو 15کی گاڑی کا ڈرائیور محمد جاوید پولیس ملازم محمد عمران اور کار میں سوار محمد یوسف سکنہ 557گ ب زخمی ہوگئے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کو اٹر ہسپتال سمندری پہنچا دیا گیا۔

مزید : علاقائی