گجر پورہ ، 50سالہ سائیکل سوار پرُسرار طورپرجاں بحق ہو گیا

گجر پورہ ، 50سالہ سائیکل سوار پرُسرار طورپرجاں بحق ہو گیا

لاہور(کرا ئم سیل ) گجر پورہ کے علاقے میں 50سالہ سائیکل سوار پرُسرار طورپرسائیکل سے گر کرجاں بحق ہو گیا، اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش کوقبضے میں لے کرایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں منتقل کردیا ۔بتایا گیا ہے کہ گجرپورہ کے علاقے مین روڈکے قریب 50سالہ نامعلوم سائیکل سوار شخص اچانک سائیکل سے گرکرپرُاسرار طورپرجاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا اورشناخت کی کوشش کی۔ بعدازاں ناکامی پرلاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ میں منتقل کردی ۔پولیس کے مطابق متوفی کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے ۔

مزید : علاقائی