عوام کی مدد کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی،طیب حفیظ چیمہ

عوام کی مدد کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی،طیب حفیظ چیمہ

 لا ہور (وقا ئع نگا ر خصو صی ) چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ عوام کی مدد کرنے اور شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے والوں کی محکمہ قدر کرتا ہے، انکی حوصلہ افزائی میں کوئی کوتاہی نہیں کی جا ئے گی ۔انہوں نے وارڈن آف منتھ کے سلسلے میں اچھی ڈیوٹی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 18ٹریفک افسران اور اہلکاروں میں اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے ۔ سٹی ٹریفک پولیس میں بہترین کارکردگی کرنے والے ٹریفک افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے وارڈن آف منتھ کے سلسلے میں سی ٹی او آفس میں تقریب منعقد ہوئی ۔طیب حفیظ چیمہ نے وارڈن آف منتھ قرار پانے والے ڈی ایس پی لائسنسنگ امتیاز الرحمن ،انسپکٹرزنعمان،اکرم خان،اویس قرنی ،پٹرولنگ آفیسرزطاہر،ندیم ،ٹریفک وارڈنزشہزاد،عنبر،اسلم،لیڈی ٹریفک وارڈنزراحیلہ ،عائشہ شہناز اورکانسٹیبل ارشد،ناصر اورعثمان کو اسناد اور نقد انعامات دےئے ۔انہوں نے کہا کہ وارڈن آف منتھ قرار پانے والے دیگر افسران اور اہلکاروں کے لئے مشعل راہ ہیں،ہمیں اپنی ذمہ داریاں محنت ،لگن اور دیانتداری سے نبھانا ہونگی اور دوسروں کیلئے مثال بننا ہوگا۔سی ٹی او نے وارڈنز کو کہا کہ ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ دوران ڈیوٹی مشکوک گاڑیوں اور مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھیں ۔

مزید : علاقائی