ہارون آباد،الوؤں کے غول نے نوجوان زخمی کر دیا
ہارون آباد(نامہ نگار)انسانی تاریخ کا انوکھا واقعہ نوجوان پر الوؤں کے غول کا حملہ ،نوجوان زخمی ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قربان ٹریکٹر ورکشاپ والے کا بیٹا چک نمبر 58 فورآر کا رہائشی تھریشر سے گندم نکال کر گھر واپس آیا اور گھر کے باہر پڑی چارپائی پر کپڑا اوڑھ کر سو گیا قریبی کھجور کے درخت پر بسیرا کیے ہوئے الوؤں کے غول نے جن کی تعداد تقریبا 15سے زیادہ تھی نے سوئے ہوئے پر حملہ کردیا اور اپنے پنجوں سے اسے کو زخمی کر دیا شور مچانے پر قریبی افراد بھی آگئے جن کے آتے ہی الو اپنے گھونسلے میں واپس چلے گئے ،اس علاقہ میں الووں کے بسیرے کی وجہ سے لوگوں نے گھروں کے باہر سونا چھوڑ دیا ہے اور شدید خو ف وہراس میں مبتلا ہیں ۔