سسرال و الوں نے سابق داماد پر لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کر وادیا

سسرال و الوں نے سابق داماد پر لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کر وادیا

لاہور(کرائم سیل) لیاقت آباد کے علاقہ میں طلاق دینے کی رنجش پر سسرال و الوں نے سابق داماد پر لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کر وادیا۔ متاثرہ نو جوان کا بھائی انصاف کے حصول کے لئے سی سی پی او آفس پہنچ گیا ۔تفصیلات کے مطابق پنڈی بھٹیاں کے رہائشی امان اللہ نے سی سی پی او کو دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ عنایت علی نے نو سال قبل اپنی بیٹی انیس بی بی کا رشتہ میرے بھائی لیاقت علی کو دیا تھا، شادی کے چھ ماہ بعد انیس بی بی نے طلاق لے لی اور کسی دوسرے شخص کے ساتھ شادی کرلی ۔ اسی دوران انیس بی بی اپنے خاوند سے ناراض ہو کر دوبارہ میرے بھائی لیاقت علی کے پاس آگئی جس کو ہم نے دارالامان میں بھیج دیا۔ اب انیس بی بی کے ماموں فضل عباس نے اپنی دوسری بھانجی بلقیس بی بی کو غائب کرکے اس کے اغوا کا پرچہ میرے اور میرے بھائی لیاقت ، بہن ثریا بی بی اور بھانجے عظیم کے خلاف تھانہ لیاقت آباد میں درج کروا رکھا ہے ۔ ہم نے بلقیس بی بی کو اغوا نہیں کیا ،ہماری اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید : علاقائی


loading...